مہکتی کلیاں
ایک خواہش کی عمارت جب مکمل ہو جاتی ہے تو اس میں اور بہت سی خوشیوں کا بسیرا ہو جاتا ہے۔
محبت اور تحفے واپس لینے کی غرض سے نہیں دینے چاہئیں۔
کچھ لوگ کلیوں اور پھولوں میں بھی کانٹے تلاش کر لیتے ہیں۔
دکھاوا، اس پتھر جیسا ہوتا ہے، جس پر دھول مٹی جمی ہو اور بارش کے چند قطرے پڑنے سے پتھر نظر آنے لگتا ہے۔
انسان اپنے دانتوں(زیادہ کھانے سے) اور اپنی زبان سے(کسی کو دکھ دینےسے) اپنی قبر خود کھودتا ہے۔
انسان اپنے دانتوں(زیادہ کھانے سے) اور اپنی زبان سے(کسی کو دکھ دینےسے) اپنی قبر خود کھودتا ہے۔
جو بات تمہیں خود مکمل معلوم نہ ہو، اسے دوسروں تک مت پھیلاؤ۔
ایسا انسان جو تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ اس کا مرتبہ بلند کردیتا ہے۔
تواضع سے انسان کا غرور و تکبر گھٹتا اور مرتبہ بڑھتا ہے۔
Comments
Post a Comment